آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر تک کا نیا قرض دینے کی درخواست کی جائے گی:وزارت خزانہ

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلیٹی کے لیے مذاکرات کیے جائیں گے، ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلیٹی 3 سال کے لیے حاصل کرنے پر بات ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق نئے قرض پروگرام کے لیے مذاکرات مارچ میں دوسرے اقتصادی جائزے کے ساتھ ہوں گے، آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر تک کا نیا قرض پروگرام دینے کی درخواست کی جائے گی، نئے قرض پروگرام کے تحت بجلی، گیس مزید مہنگی کی جائے گی۔

مختلف شعبوں کو دی جانے والی سبسڈی بتدریج ختم کی جائےگی اور ٹیکسوں کی مد میں مختلف شعبوں کو جانے والا استثنیٰ ختم کیا جائے گا۔

ذرائع وزارت خزانہ نے کہا کہ نئے قرض پروگرام کی شرائط موجودہ اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدے سے زیادہ مشکل ہوں گی۔

آئندہ مالی سال 2024-25 کے بجٹ کے لیے آئی ایم ایف وزارت خزانہ کو تجاویز دے گا، تجاویز پر عمل درآمد کرنا ہو گا۔