ایم کیو ایم پاکستان اور جمیعت علمائے اسلام ف کے درمیان آج اہم ملاقات

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور جمیعت علمائے اسلام ف کے درمیان آج اہم ملاقات ہوگی۔

ایم کیو ایم پاکستان کا وفد خواجہ اظہار الحسن کی قیادت میں جے یو آئی کے وفد سے سندھ میں نگراں حکومت کے قیام کا معاملے پر ملاقات کرے گا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں سیاسی امور، سندھ کی نگراں حکومت کے قیام پر گفتگو ہوگی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ملاقات کے دوران شہری و دیہی سندھ کے علاقوں کے مسائل اور ان کے حل سے متعلق بھی بات کی جائے گی۔

دونوں وفود کے درمیان مستقبل میں ورکنگ ریلیشن شپ بڑھانے پر بھی مشاورت ہوگی۔