ڈاکٹر عاصم حسین و دیگر کے خلاف 17 ارب روپے کرپشن ریفرنس میں اہم پیشرفت

رہنما پاکستان پیپلز پارٹی ڈاکٹر عاصم حسین و دیگر کے خلاف 17 ارب روپے کرپشن ریفرنس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

قومی احتساب بیورو کی کراچی کی عدالت نے 17 ارب روپے کرپشن ریفرنس واپس چیئرمین نیب کو بھیج دیا ہے۔

نیب کے مطابق ملزمان پر گیس کے ٹھیکوں کی مد میں 17 ارب کی کرپشن کا الزام ہے۔

ملزمان نے نیب سے درخواست کی ہے کہ آرڈیننس میں ترمیم کے بعد احتساب عدالت کو سماعت کا اختیار نہیں۔

یاد رہے کہ ڈاکٹر عاصم حسین و دیگر کے خلاف 8 سال تک ریفرنس زیر سماعت رہا ہے۔