ڈیوس کپ ٹائی کے لیے بھارت نے 18نام پاکستان ٹینس فیڈریشن کو بھجوا دیے

پاک بھارت ڈیوس کپ ٹائی کے انعقاد کے معاملے پر آل انڈیا ٹینس ایسوسی ایشن نے ویزوں کے حصول کے لیے پاکستان ٹینس فیڈریشن سے رابطہ کیا ہے۔

ڈیوس کپ ٹائی کے لیے بھارت نے 18نام پاکستان ٹینس فیڈریشن کو بھجوا دیے ہیں، ویزوں کے لیے بھارتی فہرست میں 7 پلیٸرز اور 11 آفیشلز شامل ہیں۔

کپتان روہت راجپال سمیت 7 کھلاڑیوں کے نام ویزوں کے لیے دیے گٸے ہیں جبکہ آل انڈیا ٹینس ایسوسی ایشن کے صدر انیل کمار جین کا نام بھی وفد میں شامل ہے۔

آل انڈیا ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکریٹری سمیت دیگر عہدیدار بھی ویزوں کے حصول کے خواہشمند ہیں۔

یاد رہے کہ آئی ٹی ایف نے بھارت کی ٹائی نیوٹرل مقام پر کرانے کی اپیل مسترد کردی تھی اور اب پاکستان اور بھارت کے درمیان دو روزہ ڈیوس کپ ٹائی 3 فروری سے اسلام آباد میں شیڈول ہے۔

واضح رہے کہ بھارت کے خلاف ڈیوس کپ ٹائی کے لیے پاکستان ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔ اعصام الحق قومی ٹیم کے کپتان ہوں گے۔