سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، دو دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں دو دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپر یشن 5 اور 6 فروری کی شب دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر کیا گیا، فائرنگ کے تبادلے میں سرغنہ ایوب اللّٰہ عرف منصور سمیت 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہلاک دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ، بھتا خوری، بےگناہ شہریوں کے اغواء سمیت دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ کسی دوسرے دہشت گرد کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، علاقہ مکینوں نے آپریشن کو سراہا اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔