برازیل کے صدر کے بیان پر اسرائیل برہم

برازیل کے صدر کے بیان پر اسرائیل برہم ہوگیا۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ برازیلی صدر کا بیان ہولوکاسٹ کو معمولی بنانا ہے، برازیلی صدر کا بیان یہودی لوگوں پر حملہ ہے۔

نیتن یاہو نے کہا ہے کہ برازیلی صدر کا بیان اسرائیل کے حق دفاع پر حملہ ہے، اسرائیل کا نازیوں اور ہٹلر سے موازنہ کرنا سرخ لکیر عبور کرنا ہے۔

علاوہ ازیں اسرائیلی وزارتِ خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ برازیلی صدر کے بیان پر احتجاج کے لیے برازیلی سفیر کو طلب کریں گے۔

واضح رہے کہ برازیل کے صدر نے غزہ میں نسل کشی کو ہولوکاسٹ سے تشبیہ دی تھی۔

انہوں نے کہا تھا کہ جو کچھ غزہ میں ہو رہا ہے وہ ماضی میں کبھی بھی نہیں ہوا۔ تاریخ غزہ کی اس وحشیانہ جنگ کی مثال نہیں پیش کر سکتی۔

صدر لولا ڈی سلوا نے کہا تھا کہ غزہ جنگ ویسی ہی ہے جیسا ہٹلر نے یہودیوں کے ساتھ کیا تھا۔