اسرائیل کا حماس کے 30 اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

اسرائیل نے حماس کے 30 اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جنوبی غزہ میں حماس کے 30 اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔

دوسری جانب اسرائیل نے حزب اللّٰہ کے حملے میں اپنے ایئر بیس کو بھاری نقصان پہنچنے کا اعتراف کیا ہے۔

اسرائیلی اخبار کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے پاس حزب اللّٰہ کے اینٹی ٹینک راکٹ کا کوئی توڑ نہیں۔

شمالی اسرائیل میں میرون بیس پر حزب اللّٰہ نے باسٹھ راکٹ داغے تھے۔

علاوہ ازیں اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ حماس نے چند ماہ میں جو کچھ سیکھا حزب اللّٰہ کو اس سے سبق لینا چاہیے۔