اسرائیل کا ابن سینا ہسپتال کو فوری خالی کرنے کا حکم

اسرائیل نے مغربی کنارے کے شہر جنین میں ابن سینا ہسپتال کو فوری خالی کرنے کا حکم دے دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز نے ہسپتال کا گھیراؤ کر لیا ہے اور وہاں موجود ڈاکٹروں اور طبی عملے کو ہاتھ اٹھا کر باہر نکلنے کی وارننگ دی ہے۔

علاقے میں بجلی، فون اور انٹر نیٹ کی سروسز بھی معطل ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق مغربی کنارے کے جنین مہاجر کیمپ پر اسرائیلی حملے میں 3 فلسطینی شہید ہو گئے۔

رپورٹس کے مطابق غزہ میں ڈرون حملے اور فائرنگ سے متعدد فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب غزہ میں اسرائیل نے الشفا ہسپتال کا گھیراؤ جاری رکھنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

اس حوالے سے اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ فوج نے ریڈیالوجی ڈپارٹمنٹ تباہ کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز نے ہسپتال میں رکھی کئی لاشیں بھی نکال دیں۔

علاوہ ازیں اسرائیل نے رات بھر غزہ پر حملے جاری رکھے۔

جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں 11 اور خان یونس میں کم سن بچے سمیت 10 فلسطینی شہید ہو گئے۔