جنین میں اسرائیلی فوج کی فضائی کارروائی،3 فلسطینی شہید

مغربی کنارے کے شہر جنین میں اسرائیلی فوج کی فضائی کارروائی میں 3 فلسطینی شہید ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق جنین کیمپ پر اسرائیلی فوج کی چھاپا مار کارروائی کے دوران فائرنگ سے 25 سالہ فلسطینی بھی شہید ہوگیا۔

رپورٹس کے مطابق فلسطینی مزاحمت کاروں نے اسرائیلی فوج کی گاڑیوں کو دھماکا خیز ڈیوائسز سے نشانہ بنایا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 29 ہزار سے تجاوز ہوچکی ہے۔

دوسری جانب برطانوی ہائی کورٹ نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت روکنے کے لیے دائر کی گئی درخواست مسترد کردی۔

عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی انسانی حقوق کے گروپ نے عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق لیگل ایڈووکیسی گروپ نے برطانیہ کی اسرائیل کے لیے ہتھیار روکنے کی پٹیشن دائر کی تھی۔