اسرائیلی فوج کی ویب سائٹ فلسطینی حامی گروپ نے ہیک کر لی

اسرائیلی فوج کی ویب سائٹ فلسطینی حامی گروپ نے ہیک کر لی۔

عرب میڈیا کے مطابق ہیکرز نے پیغام دیا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کی ناانصافی صرف آپ کو دہشت گردی، قتل اور جنگ کے ذریعے نقصان پہنچائے گی۔

ہیکرز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ نقصان زمینی، ہوائی یا الیکٹرانک طور پر ہو گا۔

عرب میڈیا کے مطابق ہیکرز گروپ نے فلسطین کی آزادی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حملہ کرنے والے گروہ یا فرد نے اشارہ کیا ہے کہ وہ اردنی نژاد ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے بھی ویب سائٹ ہیک ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔