قوانین بنانے سے صنفی امتیاز کا خاتمہ ممکن نہیں ہو گا ،سوچ بدلنا ہو گی:مرتضیٰ سولنگی

نگراں وفاقی وزیرِ اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ صرف قوانین بنانے سے صنفی امتیاز کا خاتمہ ممکن نہیں ہو گا اس کے لیے ہمیں سوچ بدلنا ہو گی۔

نگراں وزیرِ اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عام انتخابات 8 فروری کو ہی ہوں گے، کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن انتخابی شیڈول 16 دسمبر سے قبل جاری کر دے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ انتخابی عمل میں خواتین کا فعال کردار بہت ضروری ہے، مسلم دنیا میں پہلی خاتون وزیرِ اعظم پاکستان سے تھیں۔

مرتضیٰ سولنگی کا یہ بھی کہنا ہے کہ صنفی امتیاز کے خاتمے کا آغاز گھر سے ہی ہونا چاہیے، صرف قوانین بنانے سے صنفی امتیاز کا خاتمہ ممکن نہیں ہو گا بلکہ خواتین کو برابر کے حقوق دینے کے لیے ہمیں سوچ بدلنا ہو گی۔