جماعت اسلامی نے صوبائی اسمبلی کے چار حلقوں کے نتائج کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

جماعت اسلامی نے صوبائی اسمبلی کے چار حلقوں کے نتائج کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

جماعت اسلامی کے جنید مکاتی نے پی ایس 104 کےانتخابی نتائج کو چیلنج کیا ہے،اس حلقے سے ایم کیوایم پاکستان کے محمد دانیال کامیاب ہوئے تھے۔

پی ایس 124 سے جماعت اسلامی نے ایم کیوایم کے عبدالباسط کی کامیابی کو چیلنج کیا ہے۔

جماعت اسلامی کے محمد اکبر نے پی ایس 123 سےایم کیوایم کےعبدالوسیم کی کامیابی چیلج کی۔

جماعت اسلامی کے نصرت اللہ نے پی ایس 126 سے انتخابی نتائج کو چیلج کیاہے، اس حلقے سے ایم کیوایم پاکستان کے محمد افتخار عالم کامیاب ہوئے ہیں