جاناں ملک نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کر کے مداحوں کو حیران کر دیا

پاکستانی خوبرو سابقہ اداکارہ جاناں ملک تاحال اپنے مداحوں کے دلوں میں بستی ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی کے باوجود جاناں کے سوشل میڈیا پر لاکھوں کی تعداد میں فینز موجود ہیں۔

جاناں ملک نے آج صبح اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کر کے مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔

2017ء میں گلوکار نعمان جاوید سے طلاق کے بعد تاحال اکیلی رہنے والی جاناں ملک نے ایک شخص کے ساتھ خوشگوار موڈ میں ویڈیو شیئر کی ہے۔

یہ مختصر سی ویڈیو 3 تصویروں پر مبنی ہے جس کے کیپشن میں جاناں ملک نے اس مسٹری مین کی خوب تعریفیں کی ہیں۔

جاناں ملک نے اپنے طویل کیپشن میں ہنسی والے متعدد ایموجیز کا بھی استعمال کیا ہے۔

جاناں ملک کا لکھنا ہے کہ ’میں نے اپنے خوابوں میں کبھی سوچا بھی نہیں ہوگا کہ میں واقعتاً اپنے پسندیدہ ترین لوگوں میں سے کسی ایک سے ملوں گی، حسن منہاج، بے مثال عقل، ذہانت اور دلکش شخص ہے۔‘