کاجول دیوگن کی والدہ تنوجا شدید علالت کی وجہ سے ہسپتال میں داخل

بالی ووڈ اداکارہ کاجول دیوگن کی والدہ سینئر اداکارہ تنوجا شدید علالت کی وجہ سے ہسپتال میں داخل ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 80 سالہ تنوجا کئی امراض میں مبتلا ہیں۔

طبیعت زیادہ خراب ہونے پر اُنہیں ممبئی کے علاقے جوہو کے ہسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں وہ ابھی آئی سی یو میں داخل ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اداکارہ کی حالت اب بہتر ہے اور فکر کی کوئی بات نہیں ہے۔

واضح رہے کہ ابھی تک کاجول دیوگن یا تنوجا کے اہلِ خانہ میں سے کسی فرد نے بھی ان کی طبیعت کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔