کپل شرما پاکستانی اداکارہ صبا قمر کی دانشمندی کے مداح نکلے

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اور مایاناز اداکارہ صباقمر نے انسانی فطرت سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا تو بھارتی کامیڈین و میزبان کپل شرما نے بھی ان سے اتفاق کرلیا۔

معروف بھارتی کامیڈین اور اداکار کپل شرما پاکستانی اداکارہ صبا قمر کی دانشمندی کے مداح نکلے، فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ان کا وائرل کلپ ری شیئر کیا۔

خیال رہے کہ حال ہی میں صبا قمر نے ایک ٹاک شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے انسانی فطرت سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ ’خوش انسان ہر کسی کو خوش کرتا ہے، لیکن ایک دکھی شخص اپنے اردگرد ہر کسی کو افسردہ کرتا ہے‘۔

یہ ویڈیو کلپ وائرل ہوا تو اس نے کپل شرما کی توجہ بھی اپنی جانب مرکوز کروالی، کامیڈین نے اپنی انسٹا اسٹوری پر صبا قمر کا کلپ ری شیئر کیا اور ان کی تعریف و حمایت کی۔

اداکارہ صباقمر نے لالی ووڈ کے ساتھ بالی ووڈ میں بھی اپنی اداکارہ کا لوہا منوا چکی ہیں، انہوں نے باغی، منٹو، چیخ، فراڈ، سر راہ، گنا، اور تمہارے حسن کے نام سمیت کئی پروجیکٹس میں بہترین کام کیا۔