کراچی :گلستان جوہر میں واقع مسجد کے احاطے میں ایک شخص نے خودکشی کرلی

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں واقع مسجد کے احاطے میں ایک شخص نے خودکشی کرلی ہے۔

پولیس کے مطابق خودکشی کا واقعہ گلستان جوہر کے بلاک 11 کی مسجد میں پیش آیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خودکشی کرنے والا شخص اختر مسجد میں ہی رہتا تھا۔ اس نے بیسمنٹ میں خود کو گولی مار کر خودکشی کی ہے۔

پولیس کا کہنا کہ انہوں نے لاش کے قریب سے 9 ایم ایم پستول اور گولی کا خول قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ط