کراچی: فلسطین یکجہتی مارچ سے متعلق ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا

کراچی میں ہونے والے فلسطین یکجہتی مارچ سے متعلق ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا۔

مارچ شروع ہونے پر شاہراہ قائدین سگنل سے طارق روڈ تک سڑک بند کر دی جائے گی۔

ٹریفک پولیس کے مطابق شاہراہ قائدین سے سندھی مسلم جانے والی سڑکوں کو بند کر دیا جائے گا جبکہ خالد بن ولید روڈ اور پی ای سی ایچ ایس بلاک 3 جانے والی سڑک بھی بند ہو گی۔

مارچ کے آگے بڑھنے پر خداداد سگنل سے کشمیر روڈ جانے والی سڑک بند کر دی جائے گی۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ مارچ کے آگے بڑھتے ہی بند کی گئی سڑکوں کو کھول دیا جائے گا۔