لاہور ہائی کورٹ نے 94 سینئر سول ججز کے تقرر و تبادلے کر دیے

لاہور ہائی کورٹ نے 94 سینئر سول ججز کے تقرر و تبادلے کر دیے۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ امیر بھٹی کی منظوری کے بعد ان تقرر و تبادلوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سینئر سول جج طاہر محمود کو لاہور سے راجن پور تعینات کر دیا گیا۔

سینئر سول جج حسنین عباس کاظمی لاہور سے گوجرانولہ تعینات کیے گئے ہیں۔

سینئر سول جج مسعود احمد کو قصور سے پاکپتن تعینات کر دیا گیا۔

عدالت نے جوڈیشل افسران کو 27 فروری تک چارج سنبھالنے کی ہدایت کی ہے۔