تازہ ترین معاشی ڈیٹا مثبت رجحانات کا عکاس ہے: اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ تازہ ترین معاشی ڈیٹا صنعتی اور زرعی پیداوار میں مثبت رجحانات کا عکاس ہے، جس سے مالی سال 24میں پاکستان کے لیے خوش آئند معاشی بحالی کی نشاندہی ہوتی ہے۔

اسٹیٹ بینک نے جی ڈی پی کی 2 تا 3 فیصد نمو کی توقع کرتے ہوئے اس مالی سال 24کے سال کو معاشی بحالی کا سال قرار دیاالبتہ اس جانب بھی اشارہ کیا کہ مجموعی طلب میں متوقع اضافے کے پیش نظر جاری کھاتے کے خسارے کا انتظام کرنے کے لیے محتاط طرز فکر اختیار کرنا ہو گا۔

پاکستانی معیشت کی کیفیت پر سالانہ رپورٹ برائے مالی سال 23میں پیش کی گئی تفصیلا ت پر پوڈکاسٹ میں اسٹیٹ بینک کے ڈائریکٹر شعبہ اقتصادی پالیسی جائزہ فدا حسین نے 2022-2023کے دوران عالمی معاشی حرکیات کے اثرات، داخلی پالیسی اقدامات اور پائیدار ترقی کے لیے درکار ساختی اصلاحات کے تسلسل کی ضرورت پر روشنی ڈالی ہے۔