ماہرہ خان کوبھارت سے بھی شادی کی مبارک بادیں موصول

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کچھ روز قبل دوسری بار رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں۔

ماہرہ خان کو بزنس مین سلیم کریم کے ساتھ دوسری شادی کے بعد نئی زندگی کے آغاز پر شادی کی مبارک بادیں موصول ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔

اداکارہ کو صرف پاکستان سے ہی نہیں بلکہ سرحد پار پڑوسی ملک بھارت سے بھی شادی کی مبارک بادیں موصول ہو رہی ہیں۔

ماہرہ خان کو بھارت سے شادی کی مبارک بادیں دینے اور ان کی زندگی کے اس نئے سفر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں میں نامور بالی ووڈ شخصیات بھی شامل ہیں۔

اداکارہ کو فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر شادی کی مبارک بادیں دینے والی نامور بالی ووڈ شخصیات میں رتیک روشن، مونی روئے، ملائیکا اروڑا، سنجے کپور، سونم کپور، زرین خان، سنجیدہ شیخ، سدھارتھ ملہوترا، دیا مرزا اور دیگر شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ماہرہ خان نے رواں ماہ کے آغاز میں بزنس مین سلیم کریم سے دوسری شادی کی ہے۔

اس سے قبل 2007ء میں اداکارہ ماہرہ خان کی پہلی شادی علی عسکری سے ہوئی تھی جو 2015ء میں طلاق پر ختم ہوئی، پہلی شادی سے ان کا ایک 13 سالہ بیٹا بھی ہے۔