ماہرہ خان کی فواد خان کے ساتھ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستانی معروف اداکارہ و ماڈل ماہرہ خان کی اداکار و ماڈل فواد خان کے ساتھ ایک خوبصورت ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

سال 2023ء اپنے اختتام کی جانب ہے اور اِن مہینوں میں شادیوں کا سیزن عروج پر ہوتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ بڑے سے بڑے اور چھوٹے سے چھوٹے کلاتھنگ برانڈز بھی اپنی تشہیر کے لیے نامور فنکاروں سے فوٹو شوٹ کرواتے ہیں۔

اب حال ہی میں بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’ہمسفر‘ کی جوڑی، ماہرہ خان اور فواد کا کروایا گیا نیا فوٹو شوٹ سامنے آیا ہے جس میں دونوں فنکار ایک ساتھ بے حد حسین نظر آ رہے ہیں۔

یہ فوٹو فواد خان کی اہلیہ صدف فواد کے کلاتھنگ برانڈ کے لیے کیا گیا ہے۔

اس فوٹو شوٹ میں ماہرہ خان نے سفید رنگ کا عروسی لباس پہنا ہوا ہے جبکہ اِن کی مختصر سی ویڈیو کافی رومانٹک مناظر پیش کر رہی ہے۔