منال خان نے اپنی نئی ویڈیو شیئر کردی

پاکستانی معروف اداکارہ منال خان جَلد ہی اپنے پہلے بچے کی ماں بننے والی ہیں۔

اداکارہ منال خان نے حال ہی میں اپنے پاس آرام دہ اور کھلے کپڑے نہ ہونے کا شکوہ کیا تھا اور سوشل میڈیا پر بتایا تھا کہ وہ آج کل اپنے شوہر کی شرٹس پہن رہی ہیں۔

منال خان کی اس پوسٹ پر کافی دلچسپ تبصرے دیکھنے کو ملے تھے۔

اب منال خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی نئی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اُنہیں ایک آرام دہ دن گزارتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

منال خان کو اس ریل میں گھر میں کتاب پڑھتے، کھانا کھاتے اور پانی پیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

منال خان کی اس ویڈیو پر صارفین کی جانب سے تبصرے کیے جا رہے ہیں جن میں اُن کا کہنا ہے کہ منال خان پہلے سے بھی زیادہ خوبصورت ہو گئی ہیں۔

واضح رہے کہ منال خان اور اُن کے شوہر، سابق اداکار احسن محسن اکرام جَلد والدین بننے والے ہیں۔

انہوں نے اپنے ہاں ننھے مہمان کی آمد سے متعلق خوشخبری انسٹاگرام پر شیئر کی تھی۔