منال خان کااپنے ہاں ننھے مہمان کی آمد سے متعلق اعلان

پاکستانی معروف اداکارہ، ماڈل و کاروباری شخصیت اداکارہ منال خان نے اپنے ہاں ننھے مہمان کی آمد سے متعلق اعلان کیا ہے۔

منال خان اور اُن کے شوہر، سابق اداکار احسن محسن اکرام کے ہاں شادی کے دو سال بعد جَلد پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

منال خان نے اس خوشخبری کا اعلان اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام کے ذریعے کیا ہے۔

انہوں نے شوہر کے ساتھ کروایا گیا حالیہ فوٹو شوٹ شیئر کرتے ہوئے اپنی انسٹا پوسٹ کے کیپشن میں بتایا ہے کہ ’دو دل تین بن رہے ہیں، ہمارے چھوٹے سے معجزے کی اُلٹی گنتی شروع ہو گئی ہے۔‘

منال خان کی اس پوسٹ کے بعد اُنہیں ہر خاص و عام کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

یاد رہے کہ منال خان اور احسن محسن اکرام کی شادی 10 ستمبر 2021ء کو ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل ہی اداکارہ منال خان کی جڑواں بہن اداکارہ ایمن خان کے ہاں دوسری ننھی پری کی پیدائش ہوئی ہے۔