مریم نواز نے اپنا گلاس تبدیل کر لیا

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے اپنا گلاس تبدیل کر لیا ہے۔

پاکستان کی معروف خاتون سیاست دان مریم نواز شریف نے سوشل میڈیا انسٹاگرام پر اپنی تازہ ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اُنہوں نے بتایا ہے کہ ’میں نے اپنا کافی مَگ تبدیل کر لیا ہے۔‘

مریم نواز کا کہنا ہے کہ اس مگ میں میری کافی مزید لذیذ اور زیادہ دیر تک گرم رہتی ہیں۔

اُن کا کہنا ہے کہ اِس نئے گلاس کی ایک جانب نعرہ ’میاں دے نعرے وجن گے‘ درج ہے تو ایک جانب میاں محمد نواز شریف کی تصویر بنی ہوئی ہے۔

مریم نواز شریف نے اس ویڈیو کے آخر میں اپنے پاس کھڑے ن لیگی رہنماؤں کو بھی یہی مَگ استعمال کرنے کی تاکید کی ہے۔

اُن کا ن لیگی رہنماؤں کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا ہے کہ آپ لوگ دیکھیں گے کہ اس میں کافی زیادہ مزیدار لگتی ہے۔