محمد رضوان پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے نائب کپتان مقرر

پاکستان کرکٹ بورڈ نے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا نائب کپتان مقرر کر دیا۔

محمد رضوان اس وقت شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے والی پاکستان ٹیم میں شامل ہیں۔

ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کی جگہ شاہین شاہ آفریدی کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان مقرر کیا تھا۔

ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان تھے، ان کی جگہ اب محمد رضوان کو نائب کپتان کی ذمے داری سونپی گئی ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی جائے گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 12 جنوری کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔

قومی ٹیم کل سے نیوزی لینڈ میں ٹریننگ کا آغاز کرے گی۔