محسن نقوی کا پی آئی ٹی بی کی ٹیم کے لیے 3 کروڑ روپے انعام کا اعلان

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پی آئی ٹی بی کی ٹیم کے لیے 3 کروڑ روپے انعام کا اعلان کردیا۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ 13 ماہ میں پی آئی ٹی بی نے استعداد سے بڑھ کر ڈلیور کیا ہے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پی آئی ٹی بی نے ڈرائیونگ لائسنس کے لیے صرف 2 ہفتے میں سافٹ ویئر بنایا۔