مراد سعید اور زبیر خان نیازی اشتہاری قرار

لاہورکی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے مراد سعید اور زبیر خان نیازی کو اشتہاری قرار دے دیا۔

انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج نوید اقبال نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے دونوں ملزمان کو مسلم لیگ ن کے آفس جلانے کے مقدمے میں اشتہاری قرار دیا ہے۔

پولیس نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ ملزمان نے گرفتاری کے خوف سے خود کو روپوش کر رکھا ہے۔