مسلم لیگ ن کا آفس جلانے کا کیس، فواد چوہدری کی عبوری ضمانت خارج

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان مسلم لیگ ن کا آفس جلانے کے کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی عبوری ضمانت خارج کر دی۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ ن کا آفس جلانے کے کیس کی سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران فواد چوہدری عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

عدالت نے عدم پیشی پر فواد چوہدری کی ضمانت خارج کر دی۔