مسلم لیگ ق نئی حکومت کی غیرمشروط حمایت کرے گی: مصطفیٰ ملک

مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان مسلم لیگ ق مصطفیٰ ملک نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ق نئی حکومت کی غیرمشروط حمایت کرے گی۔

ایک بیان میں مصطفیٰ ملک نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین کے گھر وزیرِ اعظم کی نامزدگی اعزاز ہے۔

مرکزی سیکریٹری اطلاعات پاکستان مسلم لیگ ق کے مطابق چوہدری شجاعت نے کہا کہ ملکی مفاد اور معاشی استحکام مقدم رکھنے کی پالیسی پر سیاسی قیادت کو اکٹھا کیا، ہماری 2 نکاتی پالیسی پر پوری سیاسی قیادت کا اتفاق خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملکی مفاد میں ذاتی مفادات کو پس پشت ڈالا جائے، ہم سب کا ایجنڈا ’معاشی استحکام‘ ہونا چاہیے۔