متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے کارکنان کے لیے ہدایت نامہ جاری کردیا

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے کارکنان کے لیے ہدایت نامہ جاری کردیا۔

رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان پُرامن سیاسی جماعت ہے، کارکنان کا اسلحہ ساتھ لے کر چلنے اور اس کے استعمال یا نمائش پر سختی سے پابندی ہے۔

ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ کوئی بھی کارکن ہوائی فائرنگ اور اسلحے کی نمائش میں پایا گیا تو اس کی رکنیت ختم کردی جائے گی۔