این اے 19 : اسد قیصر کی کامیابی پشاور ہائی کورٹ اور الیکشن کمیشن میں چیلنج کر دی گئی

صوابی کے حلقے این اے 19 سے اسد قیصر کی کامیابی پشاور ہائی کورٹ اور الیکشن کمیشن میں چیلنج کر دی گئی۔

جے یو آئی کے مولانا فضل علی نے ہائی کورٹ اور الیکشن کمیشن میں پٹیشن دائر کی ہے۔

مولانا فضل علی نے استدعا کی ہے کہ آر او کے دو مختلف فارم 47 میں کھلا تضاد ہے، کامیابی کا نوٹیفکیشن روک کر دوبارہ گنتی کا حکم دیا جائے۔

مولانا فضل علی نے الزام لگایا ہے کہ الیکشن سے قبل کچھ ریٹرننگ افسروں کو خریدا گیا۔