نسیم شاہ کو دبئی کا گولڈن ویزا مل گیا

پاکستان کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو دبئی کا گولڈن ویزا مل گیا۔

نسیم شاہ نے گولڈن ویزا ملنے کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ بڑے اعزاز کی بات ہے کہ اُس ملک کا گولڈن ویزا مل گیا جس کو اپنا دوسرا گھر سمجھتا ہوں۔

اس سے قبل شاداب خان اور افتخار احمد سمیت متعدد پاکستانی کرکٹرز کو دبئی کا گولڈن ویزا مل چکا ہے۔

یاد رہے کہ نسیم شاہ کندھے کی سرجری کے باعث ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔