نواز شریف ڈیڑھ ماہ سے زائد عرصہ بعد واپس لندن پہنچ گئے

مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف ڈیڑھ ماہ سے زائد عرصہ باہر رہنے کے بعد واپس لندن پہنچ گئے۔

نواز شریف نے امارات اور سعودی عرب میں ڈیڑھ ماہ سے زائد عرصہ گزارا، تین یورپی ملکوں کا بھی دورہ کیا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی لندن میں نواز شریف سے آئندہ چند روز میں ملاقات طے ہے۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں میاں نواز شریف کی وطن واپسی کے مجوزہ پلان پر بھی بات ہوگی۔