نواز شریف رکن اسمبلی تو بنیں گے، وزیرِ اعظم بننے کا کوئی امکان نہیں:منظور وسان

پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ بانی مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف رکن اسمبلی تو بنیں گے، وزیرِ اعظم بننے کا کوئی امکان نہیں۔

منظور وسان نے ایک بار پھر انتخابات سے متعلق پیشگوئی کرتے ہوئے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ وزیرِ اعظم بلاول بھٹو زرداری ہی بنیں گے۔

منظور وسان کا کہنا ہے کہ ملک میں الیکشن وقت پر ہی ہوں گے، زیادہ آزاد امیدوار کامیاب ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ آزاد امیدواروں کی محبت آصف زرداری کی طرف بڑھے گی۔