قومی اسمبلی کیلئے نواز شریف نے ریکارڈ 1 لاکھ 79 ہزار 310 ووٹ لئے

این اے 130 لاہور سے قائد پاکستان مسلم لیگ ن نواز شریف ایک لاکھ79ہزار310ووٹ حاصل کر کے ملک بھر میں عام انتخابات میں ریکارڈ ووٹ حاصل کر نے والوں میں شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی جانب سے اعلان کردہ سرکاری نتائج کے مطابق میانوالی میں بانی پی ٹی آئی کے آبائی حلقے این اے 89سے آزاد امیدوار جمال احسن خان نے ملک بھر میں عام انتخابات میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے ہیں۔