شادی سے ایک روز قبل نوجوان اسامہ کے قتل کی تحقیقات میں نئے انکشافات

کراچی کے علاقے کورنگی میں شادی سے ایک روز قبل نوجوان اسامہ کے قتل کی تحقیقات میں نئے انکشافات سامنے آئے ہیں۔

تفتیشی حکام کے مطابق نوجوان اسامہ کے قتل کی واردات میں 4 ملزمان ملوث ہیں، جن میں 3 ملزمان گرفتار ہیں۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں مرکزی ملزم طلحہٰ، عباد اور راحیل شامل ہیں، جبکہ چوتھا ملزم اجرتی قاتل آلۂ قتل سمیت فرار ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

پولیس حکام نے بتایا ہے کہ ملزمان نے گولیوں کے خول جائے وقوع سے کچھ دور پھینکے تھے، جائے وقوع سے کچھ دور گولیوں کے خول ملے ہیں، 30 بور کے دونوں خول فرانزک کے لیے بھیجے گئے ہیں۔

پولیس حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ قتل کی یہ واردات ذاتی رنجش کے باعث پیش آئی۔