ووہان ریسرچ لیبارٹری میں کورونا وائرس کی تخلیق کے شواہد نہیں ملے

امریکی انٹیلی جنس کے سربراہ نے کہا ہے کہ ووہان کی ریسرچ لیبارٹری میں کورونا وائرس کی تخلیق کے شواہد نہیں ملے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی انٹیلی جنس کے سربراہ نے کہا کہ ہو سکتا ہے ووہان لیبارٹری کے کچھ سائنسدانوں نے کورونا سے ملتاجلتا وائرس بنایا ہو۔

انہوں نے کہا کہ ووہان لیبارٹری میں ایسا وائرس نہیں بنایا گیا جو وباء کی شکل اختیار کر سکتا ہو۔

واضح رہے کہ امریکا نے متعدد بار یہ الزام لگایا تھا کہ کورونا وائرس چین کی ووہان لیبارٹری میں تیار ہوا ہے۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے حامیوں نے کہا تھا کہ کورونا وائرس چین کے سائنسدانوں نے سرکاری لیبارٹری میں بنایا جبکہ ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلی جنس کے بیان میں اس تاثر کی نفی کی گئی ہے کہ کورونا کسی لیبارٹری میں بنایا گیا۔

دوسری جانب دارہ صحت نے کہا تھا کہ تمام دستیاب شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ کورونا وائرس گزشتہ سال کے آخر میں چین میں جانوروں میں پیدا ہوا تھا۔