شمالی کوریا کا ہفتے میں دوسری باراپنے نئے اسٹریٹجک کروز میزائل کا تجربہ

شمالی کوریا نے ایک ہفتے میں دوسری بار اپنے نئے اسٹریٹجک کروز میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق تیار کردہ میزائل کا تجربہ آبدوز سے کیا گیا، شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان نے تجربے کا معائنہ کیا۔

شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ میزائل نے 2 گھنٹوں تک ملک کے مشرقی ساحل سے سمندر کے اوپر پرواز کرتے ہوئے اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ میزائل تجربہ فوج کو جدید بنانے کے لیے اسٹریٹجک اہمیت کا حامل ہے اور اس کا مقصد ملک کو ایک طاقتور بحری قوت بنانا ہے۔