عون چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن، الیکشن کمیشن سے جواب طلب

اسلام آباد ہائی کورٹ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 128 سے عون چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر الیکشن کمیشن سے کل تک جواب طلب کرلیا ہے۔

سلمان اکرم راجہ نے این اے 128 سے عون چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کی استدعا کر رکھی ہے۔

پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سلمان اکرم راجہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

آج اس حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر سماعت کی۔