بلوچستان اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے بلوچستان اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق بلوچستان اسمبلی میں 11 خواتین مخصوص نشستوں پر منتخب ہوئی ہیں۔

بلوچستان عوامی پارٹی کو ایک، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کو تین تین نشستیں دی گئی ہیں۔

جے یو آئی کو 2، عوامی نیشنل پارٹی اور نیشنل پارٹی کو ایک ایک نشست دی گئی ہے۔

قومی اسمبلی کیلئے بلوچستان سے خواتین کی مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے

مسلم لیگ ن کی کرن حیدر اور اختر بی بی بلوچستان سے مخصوص نشست پر منتخب ہوئی ہیں۔

پیپلز پارٹی کی ازبل زہری اور جے یو آئی کی عالیہ کامران رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئی ہیں۔