ہماری کابینہ نے دن رات کام کیا اور ایک روپیہ تنخواہ نہیں لی:محسن نقوی

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ہماری کابینہ نے دن رات کام کیا اور ایک روپیہ تنخواہ نہیں لی۔

نگراں کابینہ سے الوداعی خطاب میں نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ بیوروکریسی نے بہترین انداز میں اپنے فرائض انجام دیے۔

محسن نقوی نے کہا کہ کل آخری ورکنگ دن ہے، وزراء سے کہوں گا کل بھی کام کریں۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ کسی نے پوچھا آپ اداس ہیں، میں نے کہا میرے ساتھ 13 مہینےکی خوشگوار یادیں ہیں۔