پاکستان کرکٹ ٹیم نے افغانستان کیخلاف سیریز کی تیاریاں شروع کردیں

پاکستان کرکٹ ٹیم نے افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے تیاریوں کا آغاز کردیا۔

قومی کرکٹرز نے ہفتے کو سری لنکا کے شہر ہمبنوٹا میں 3 گھنٹے بھرپور ٹریننگ سیشن کیا۔

ہمبنٹوٹا میں قومی ٹیم نے افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے 3 گھنٹے کا بھرپور ٹریننگ سیشن کیا، جس میں کھلاڑیوں نے بیٹنگ اور بولنگ کی مشقیں کیں۔

اس دوران جہاں بیٹرز نے نیٹ پر مختلف شارٹس کھیل کر بیٹنگ کی تیاری کی تو وہیں شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، فہیم اشرف اور دیگر بولرز نے اپنی بولنگ کو مزید بہتر کرنے کی پریکٹس کی۔

پاکستان اور افغانستان کے خلاف 3 ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 22 اگست کو ہمبنٹوٹا میں کھیلا جائے گا۔