پاکستان سنی تحریک نے ثروت اعجاز سے سربراہی واپس لے لی

پاکستان سنی تحریک کی مرکزی کابینہ نے اپنے سربراہ ثروت اعجاز قادری کو نااہل قرار دیتے ہوئے مرکزی کابینہ سے فارغ کردیا۔

پاکستان سنی تحریک کے ترجمان فہیم الدین شیخ نے مرکزی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ثروت اعجاز تنظیمی شرعی امور کے خلاف پائے گئے ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ثروت اعجاز قادری کے خلاف اراکین نے شکایات کی تھیں جس پر کمیٹی گزشتہ 10 ماہ سے کام کر رہی تھی۔

پارٹی رہنماؤں کے مطابق نئے سربراہ کے نام کا اعلان آج کیا جائے گا۔