ویمن بگ بیش لیگ میں پاکستانی امپائرز خدمات انجام دینگے

ویمن کرکٹ کی سب سے بڑی لیگ بگ بیش لیگ شروع ہو چکی ہے۔

بگ بیش لیگ کی جہاں کئی پہلوؤں سے انفرادیت ہے وہیں اس سیزن میں پاکستان کے حوالے سے بھی ایک خاص بات یہ ہے کہ 3 پاکستانی نژاد امپائرز آسٹریلیا کی ویمن بگ بیش لیگ میں امپائرنگ کریں گے۔

پاکستانی نژاد آسٹریلوی امپائرز احمد خان، سید ہمایوں اور محمد قریشی لیگ میں شامل ہیں، تینوں امپائرز مین بگ بیش لیگ میں فورتھ امپائر کی حیثیت سے بھی فرائض انجام دیں گے۔

کرکٹ آسٹریلیا نے تینوں پاکستانی نژاد آسٹریلوی امپائرز کو امپائرز پینل کا حصہ بنایا ہے۔

تینوں امپائرز ویمن نیشنل کرکٹ لیگ سیکنڈ الیون میچز اور ایج گروپ نیشنل چیمپئنز لیگ میں بھی امپائرنگ کریں گے۔

کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش لیگ کے لیے پینل میں 35 امپائرز کے ناموں کا اعلان کر رکھا ہے جن میں سے 4 امپائرز کا بیک گراؤنڈ بھارت اور 1 کا سری لنکا سے ہے۔