پنجاب اسمبلی کے پرنسپل سیکرٹری بھرتی کیس، پرویز الہٰی کی ضمانت منظور

پنجاب اسمبلی کے پرنسپل سیکرٹری بھرتی کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی ضمانت منظور کرلی گئی۔

لاہور کی مقامی عدالت میں پرویز الہٰی کے خلاف پنجاب اسمبلی کے پرنسپل سیکرٹری بھرتی کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد پرویز الہٰی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دیا۔

سماعت کے دوران پرویز الہٰی کے وکیل نے دلائل دیے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے محمد خان بھٹی کو کیس سے ڈسچارج کیا، پرویزالہٰی کے وزیراعلیٰ بننے سے پہلے پرنسپل سیکرٹری کا نوٹیفکیشن ہوا۔