پرویز الہٰی کی گرفتاری پر اہلیہ نے توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر پرویز الہٰی کو گرفتار کرنے پر ان کی اہلیہ نے لاہور ہائی کورٹ میں حبس بےجا اور توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی۔

درخواست میں نگراں حکومت پنجاب، چیف سیکریٹری، آئی جی پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

پی ٹی آئی صدر کی اہلیہ کی جانب سے درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ پرویز الہٰی کو غیر قانونی طور پر گرفتار کیا گیا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ہائی کورٹ نے پرویز الہٰی کو نظر بند کرنے سے روک دیا تھا۔