پشاور :گھر کی چھت گر نے سےخاتون اور بچہ جاں بحق

خیبر پختون خوا کے دارالخلافہ پشاور کے علاقے دوران پور میں واقع ایک گھر کی چھت گر گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق چھت گرنے کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر خاتون اور بچہ جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ چھت کے ملبے سے 5 زخمیوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ریسکیو 1122 کے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ بارش کے باعث گھر کی چھت بوسیدہ ہو کر گری ہے۔