ن لیگ کا منشور، تیاری آخری مراحل میں، امیدواروں کے انٹرویوز شروع

ن لیگ کا منشور تیاری کے آخری مراحل میں ہے، امیدواروں کے انٹرویوز شروع، ضلع راولپنڈی کی 5تحصیلوں سے ٹکٹ کے خواہاں درخواست گزاروں سے انٹرویوز مکمل کرلئے گئے.

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پارٹی کا منشور تیاری کے آخری مراحل میں ہے جو آئندہ عام انتخابات کیلئے ہمیشہ کی طرح جامع، قابل عمل اور ملک کے مسائل کا حل ثابت ہوگا۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ صرف وعدے نہیں کرنے اپنی روایت اور تاریخ کے مطابق وعدے، منصوبے اور ترقی کے اہداف حاصل کرنے کا پلان دیں گے۔