میونسپل کمیٹی کے وارڈ 22 پر ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ جاری

جیکب آباد میں میونسپل کمیٹی کے وارڈ 22 پر ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔

صبح 8 بجے سے شروع ہونے والا پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

میونسپل کمیٹی کے وارڈ 22 میں 4 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔

جیکب آباد میں میونسپل کمیٹی کے وارڈ 22 میں 3 آزاد اور 1 ٹی ایل پی کے امیدوار میں مقابلہ یے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخابات کے لیے 4 پولنگ اسٹیشنز اور 12 بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔