ڈاکٹر عمر سیف کو نگراں وزیر آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام تعینات کرنےکا امکان

آئی ٹی ماہر ڈاکٹر عمر سیف کو نگراں وزیر آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام تعینات کرنےکا امکان ہے۔

ڈاکٹر عمر سیف بطور چیئرمین پاکستان انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ خدمات انجام دے چکے ہیں۔

انہوں نے بطور وائس چانسلر آئی ٹی یونیورسٹی بھی خدمات سر انجام دیں۔

انہیں 2014ء میں آئی ٹی کے شعبے میں خدمات پر ستارہ امتیاز سے بھی نوازا جاچکا ہے۔

ڈاکٹر عمر سیف ٹیکنالوجی کے شعبے میں متعدد عالمی ایوارڈز بھی حاصل کر چکے ہیں۔